کیا اب خُدا میری زندگی میں ہے؟

جب آپ نے یہ فیصلہ کیا اور یسُوع کو اپنی زندگی میں آنے کی دعوت دی، تو یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا خدا نے آپ کی آواز سنی؟ جی ہاں۔ یسُوع نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ہم اس سے مانگیں تو وہ ہماری زندگیوں میں داخل ہوگا۔

مکاشفہ 3باب20آیت میں یسُوع یہ دعوت دیتا ہے، “دیکھ میں دروازے پر کھڑا ہو کھٹکھٹاتا ہوں اگر کوئی میری آواز سن کر دروازہ کھولے گا تو میں اس کے پاس اندر جا کر اس کے ساتھ کھانا کھاﺅں گا اور وہ میرے ساتھ۔” کیا آپ نے خُدا کے لئے اپنے دل کا دروازہ کھولا ہے؟ اگر ایسا ہے، تو اس نے کیا کہا کہ وہ آپ کےلئے کرے گا؟ کیا خُدا آپ کو گمراہ کرے گا؟

1یوحنا 5باب14آیت کہتی ہے،"اور ہمیں جو اس کے سامنے دلیری ہے اس کا سبب یہ ہے کہ اگر اس کی مرضی کے موافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سنتا ہے۔"

یوحنا 6باب 37آیت میں یسوع نے کہا، “جو کچھ باپ مجھے دیتا ہے میرے پاس آ جائے گااور جو کوئی میرے پاس آئے گا میں اسے ہر گز نکال نہ دوں گا۔” اور یوحنا 10باب27تا29آیت میں یسوع نے کہا، “میری بھیڑیں میری آواز سنتی ہیں اور میں انہیں جانتا ہوںاور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔ اور میں انہیں ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہوں اور وہ ابد تک کبھی ہلاک نہ ہوں گی ۔ اور کوئی انہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔ میرا باپ جس نے مجھے وہ دی ہیں سب سے بڑا ہے اور کوئی انہیں باپ کے ہاتھ سے نہیں چھین سکتا۔”

یسوع ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر مرا، تاکہ ہم اس کے ساتھ رشتہ قائم کر سکیں۔وہ اس معاملے میں لاتعلق نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ اس رشتے کو قائم کرنے کےلئے اس نے ہر حد پار کی۔ یسوع نے ہمارے گناہ اپنے سر لے لئے اور ہمیں معافی بخشتے ہوئے اور خود کے لئے مقبول نظر ٹھہراتے ہوئے ہمیں اپنی راستبازی سے ڈھانپا ہے۔ پہلے ہمیں نیک زندگیاں گزارنے، یا مذہبی رسومات ادا کرنے یا کئی برسوں تک اس سے فریاد کرنے کی ضرورت نہیں۔ خدا نے ہمارے لئے یہ ممکن بنایا کہ ہم اس کے ساتھ رشتہ قائم کر سکیں۔جو کچھ اس نے ہمارے لئے کیا ہم اسی کی بنیاد پر اس کے پاس آتے ہیں نہ کہ جو کچھ ہم نے کیا۔ ہمیں معافی بخشنے اور ہماری زندگیوں میں آنے کےلئے اس نے ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کیا۔ 1پطرس 3باب18آیت کہتی ہے، “اس لئے کہ مسیح نے بھی یعنی راستباز نے ناراستوں کے لئے گناہوں کے باعث ایک بار دکھ اٹھایا تا کہ ہم کو خدا کے پاس پہنچائے۔”

جب کوئی شخص یسُوع کو اپنی زندگی میں لیتا ہے، تو یہ جاننا باعث مسرت ہے جو خُدا ہمارے ساتھ ہے اس کے رشتہ سے متعلق حقیقت ہے:

  • آپ خُدا کے ساتھ صلح میں ہیں۔ ”پس جب ہم ایمان سے راستباز ٹھہرے تو خُدا کے ساتھ اپنے خُداوند یسُوع مسیح کے وسیلہ صلح رکھیں“ (رومیوں 5باب1۱ ٓیات)

  • آپ خُدا کے فرزند بن گئے۔ ”لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا اُس نے انہیں خُدا کے فرزند ہونے کا حق بخشایعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں۔“ (یوحنا۱ باب ۱۲ آیات)

  • اب آپ مذید تاریکی میں نہیں رہتے۔ ”کیونکہ تم پہلے تاریخی تھے مگر اب خُدا میں نورہو۔پس نور کے فرزندوں کی طرح چلو۔“ (افسیوں ۵باب ۸ آیات)

    ”اُسی نے ہم کو تاریکی کے قبصے سے چھڑا کراپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کیا۔جس میں ہم کو مخلصی یعنی گناہوں کی معافی حاصل ہے۔“ (قلسیوں ۱ باب14،13آیات)

  • آپ معافی یافتہ ہیں۔ ”اُس شخص کی بابت نبی گواہی دیتے ہیں کہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے گااُس کے نام سے گناہوں کی معافی حاصل کرے گا۔“ (اعمال ۱۰باب۴۳آیت)

    ”ہم کو اس میں اس کے خون کے وسیلہ سے مخلصی یعنی قصوروں کی معافی اس کے اس فضل کے موافق حاصل ہے جو اس نے ہر طرح کی حکمت اور دانائی کے ساتھ کثرت سے ہم پر نازل کیا۔ “ (افسیوں 1باب7اور8آیت)

    ” جو محبت خدا کو ہم سے ہے وہ اس سے ظاہر ہوئی کہ خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو دنیا میں بھیجا تاکہ ہم اس کے سبب سے زندہ رہیں ۔ محبت اس میں نہیں کہ ہم نے خدا سے محبت کی بلکہ اس میں ہے کہ اس نے ہم سے محبت کی اور ہمارے گناہوں کے کفارے کےلئے اپنے بیٹے کو بھیجا۔“ (1یوحنا4باب9اور10آیت)

  • روح القدس سے آپ پر مہر کی گئی ہے۔ ” اور اسی میں تم پر بھی جب تم نے کلام حق کو سنا جو تمہاری نجات کی خوشخبری ہے اور اس پر ایمان لائے پاک موعودہ روح کی مہر لگی۔“ (افسیوں1باب13آیت)

  • اپنے لئے آپ خُدا کے پیار کو سمجھنا شروع کرسکتے ہیں۔ ”اگر تم مجھ میں قائم رہواور میری باتیں تم میں قائم رہیں تو جو چاہو مانگو۔وہ تمہا رے ہو جائے گا۔ میرے باپ کا جلال ایسی سے ہوتا ہےکہ تم بہت سا بھل لاؤ۔ جب ہی تم میرے شاگرد ٹھہرو گے۔ جیسے باپ نے مجھ سے محبت رکھی ویسے ہی میں نے تم سے محبت رکھی۔ تم میری محبت میں قائم رہو۔ اگر تم میرے حکموں پر عمل کرو گےتو میری محبت میں قائم رہو گے جیسے میں نے اپنے باپ کے حکموں پر عمل کیا ہے اور اس کی محبت میں قائم ہوں۔ میں نے یہ باتیں اس لئے تم سے کہی ہیں کہ میری خوشی تم میں ہو اور تمہاری خوشی پوری ہو جائے ۔“ (یوحنا15باب7تا11آیت)

خُدا کے ساتھ آپ کا رشتہ فروغ پانے کےلئے:

خدا کو بہتر طور پر جاننے کےلئے، اس کے کلام(بائبل) میں وقت گزاریں اور اس مدد مانگیں کہ وہ خود کو آپ پر ظاہر کرے اور اس کے ساتھ آپ کے رشتے کو مظبوط کرےگا۔ یوحنا کی انجیل (نئے عہد نامہ کی چوتھی کتاب) آغاز کر نے کےلئے بہترین ہے۔

اور اس کے ساتھ آزادی سے بات کریں۔ ہمیں حوصلہ ہے کیونکہ ” کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری فرخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ سے شکر گزاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ تو خدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا۔“ (فلپیوں 4باب6 اور 7آیت)۔