بائبل میں خوش آمدید

بائبل محض سیکھنے کےلئے نہیں ہے؛ بلکہ یہ زندگی گزارنے کےلئے ہے۔ لارنس او رچرڈ۔

کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ خدا آپ کے بارے میں حقیقتاً کیا سوچتا ہے؟یا آپ کو خدا کے بارے میں کیا سوچنا چاہئے؟ آپ یہ جان سکتے ہیں۔۔۔ بائبل میں سے!

بائبل اس واحد کا بہت ذاتی پیغام ہے جس نے کائنات کو خلق کیا۔ چونکہ یہ خدا کا زندہ کلام ہے، اس لئے یہ آپکی توجہ حاصل کرنے سے بہت کچھ زیادہ ہے۔ یہ آپ سے بات کرتا ہے۔ ایک عجیب انداز سے، جو آیت آج آپ پڑھتے ہیں وہ براہ راست آپ کے مسائل سے متعلقہ ہوگی۔

"کیونکہ خدا کا کلام زندہ اور موثر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے اور جان اور روح اور بند بند اور گودے گودے کو جدا کر کے گزر جاتا ہے اور دل کے خیالوں اور ارادوں کو جانچتا ہے۔" (عبرانیوں 4باب12آیت)۔

بائبل یہ واضح کرتی ہے کہ یہ کیسے تحریر ہوئی

"اور پہلے یہ جان لو کہ کتاب مقدس کی کسی بھی نبوت کی بات کی تاویل کسی کے ذاتی اختیار پر موقوف نہیں۔ کیونکہ نبوت کی کوئی بات آدمی کی خواہش سے نہیں ہوئی بلکہ آدمی روح القدس کی تحریک کے سبب سے خدا کی طرف سے بولتے تھے۔" (2پطرس 1باب20اور21 آیت)۔ یہ آیات خاص طور پر پرانے عہد نامہ کی نبوتوں پر لاگو ہوتی ہیں، مگر ساری بائبل ہی الہامی ہے: "ہر ایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے۔۔۔۔" (2تمیتھیس 3باب16آیت)۔

لفظ الہام کا معنی "خدا کی سانس" ہے۔ بائبل کے الفاظ خدا کی زندگی، اسکی سانسوں سے آئے ہیں۔ آپ کو شاید دیگر کتب پڑھتے ہوئے الہامی لگیں کیونکہ وہ جذباتی یا ذہنی طور پر موثر ہوتی ہیں، مگر وہ خدا کے الفاظ نہیں ہوتے۔ صرف بائبل ہی ہے۔

بائبل اس بات کو واضح کرتی ہے کہ خدا آپ سے کیا چاہتا ہے کہ آپ اس کے بارے میں اور اپنی زندگی کے بارے میں جانیں۔ اس میں وعدے شامل ہیں: وہ باتیں جو خدا کہتا ہے کہ وہ آپ کےلئے کرے گا۔ یہاں خدا کے آپ کےلئے چند ایک وعدے تحریر کئے گئے ہیں:

  • خدا ہر ایک چیز کو آپ کی زندگی میں آپکی ہی بھلائی کےلئے استعمال کرے گا، آپ کو مسیح کی شبیہ میں ڈھالتے ہوئے (رومیوں 8باب 28اور 29آیت)۔
  • وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا (متی 28 باب20آیت)۔
  • اگر آپ اس سے مانگیں گے تو وہ آپ کو فراخدلی سے حکمت عطا کرے گا (یعقوب 1باب5آیت)۔
  • وہ آپ کی زندگی کی ہر ضرورت مہیا کرے گا (فلپیوں 4باب19آیت)۔
  • وہ آپ کے مانگنے سے پہلے ہی آپ کی ضرورت جانتا ہے (متی 6باب32آیت)۔
  • اس کا اطمینان آپ کی زندگی کی سرپرستی کرے گا جب آپ کی شکر گزاری کریں گے (فلپیوں 4باب4آیت 7آیت)۔

بہت سی کتب میں ، جب آپ پہلے صفحہ سے پڑھنا شروع کرتے ہیں تو آپ سیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ آپ شاید سوچتے ہوں کہ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کا سب سے بہتر طریقہ پیدائش کی کتاب کے پہلے صفحہ سے آغاز کرنا ہے۔ آخر کار، پیدائش کا مطلب "ابتدا " ہے۔ لیکن بائبل کی تحریر تاریخ وار ترتیب میں نہیں کی گئی۔ بائبل کی کتب کو حصوں میں مرتب کیا گیا ہے۔ آپ اس کالم کے آخر میں پیش کی گئی بائبل کی ترتیب کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فہرست آپ کےلئے کلام کے خاص عنوانات کی بہتر فراست عطا کرنے اور آپ کو اس کی تاریخ سے آگاہ کرنے کےلئے مرتب کی گئی ہے۔

بائبل کے فہم کی کنجی مسیح ہے

پرانا عہد نامہ اس کی آمد کی طرف اشارے کرتا ہے۔ اناجیل (متی، مرقس، لوقا اور یوحنا) مسیح کی شناخت اور مشن واضح کرتی ہیں، اور باقی کا نیا عہد نامہ مسیح میں نئی زندگی کے پہلوﺅں کو واضح کرتا ہے۔ پرانے عہد نامہ کو سمجھنے کےلئے آپ کو نئے عہد نامہ سے شروع کرنا چاہئے۔

یسوع نے کہا کہ وہ کثرت سے زندگی عطا کرنے کو اور اس کا تجربہ کرنے کو آیا یعنی اس کے کلام کو جاننا اور اس پر عمل کرنا۔ یسوع نے کہا، "پس یسوع نے ان یہودیوں سے کہا جنہوں نے اس کا یقین کیا تھا کہ اگر تم میرے کلام پر قائم رہو گے تو حقیقت میں میرے شاگرد ٹھہرو گے۔" (یوحنا 8باب31آیت)۔

جب کسی شخص نے ہمارے ساتھ خدا کا کلام بانٹا ہم مسیحی بن گئے۔ "کیونکہ تم فانی تخم سے نہیں بلکہ غیر فانی سے خدا کے کلام کے وسیلہ سے جو زندہ اور قائم ہے نئے سرے سے پیدا ہوئے ہو۔" (1پطرس 1باب 23 آیت)۔ اور ہم اسی طرح، اس کے اس کلام کے وسیلہ سے بڑھنا جاری رکھتے ہیں جسے وہ ہماری غذا کہتا ہے۔ "نوزاد بچوں کی مانند خالص روحانی دودھ کے مشتاق رہوتا کہ اس کے ذریعے سے نجات حاصل کرنے کےلئے بڑھتے جاﺅ۔ اگر تم نے خداوند کے مہربان ہونے کا مزہ چکھا ہے۔" (1پطرس 2باب2اور 3 آیت)۔

119سارا زبور خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے کی اہمیت پر بات کرتا ہے۔ یہاں اس میں سے چند ایک وجوہات تحریر کی گئیں ہیں: "میں نے تیرے کلام کو دل میں رکھ لیا ہے تاکہ میں تیرے خلاف گناہ نہ کروں۔" (11آیت) "میں تیری شریعت سے کیسی محبت رکھتا ہوں۔ مجھے دن بھر اسی کا دھیان رہتا ہے۔تیرے فرمان مجھے میرے دشمنوں سے زیادہ دانش مند بناتے ہیں۔ کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ میں اپنے سب استادوں سے زیادہ عقل مند ہوں کیونکہ تیری شہادتوں پر میرا دھیان رہتا ہے ۔" (97تا 99آیت) "تیرا کلام میرے قدموں کےلئے چراغ اور میری راہ کےلئے روشنی ہے۔" (105آیت)۔

بائبل ایک شعوری مشق ہے، جس میں آپ اک ذہن شامل ہوتا ہے۔ مگر روحانی تعلیمات کو سمجھنے اور ان کو لاگو کرنے کےلئے، آپ کو روح القدس کی راہنمائی کی ضرورت ہے۔ جب آپ بائبل پڑھتے ہیں تو دعا کریں اور خدا روح القدس سے مدد مانگیں کہ وہ آپ پر وہ سب کچھ واضح کرے جو وہ چاہتا ہے کہ آپ جانیں: "اور وہ یہ اسلئے کریں گے کہ انہوں نے باپ کو جانا نہ مجھے۔" (یوحنا 16باب3آیت)۔توقع کی روح کو فروغ دیں، خدا آپ کو اپنے کلام کے وسیلہ سے تعلیم دینا چاہتا ہے۔ مگر احساسات پر انحصار نہ کریں۔ بائبل کا مطالع کرنے کے میرے بہت سے بہترین واقعات ہیں، جب میں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ میں بائبل کے مطالعہ کو مزید پندرہ منٹ دوں گا، چاہے پہلے پندرہ منٹ "بورنگ" ہوں۔

اگر آپ کا بائبل کا مطالعہ باقاعدہ اور روزانہ ہے، تو یہ آپ کی زندگی میں آپ کی عادت بن جائے گا۔ شور شرابے سے دور کوئی جگہ تلاش کریں۔تخلیق کار بنیں، اور دن کا وہ وقت مقرر کریں جب آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کے قابل ہوں۔ یاد رکھیں، آپ خدا کے ساتھ رشتہ قائم کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بننا چاہتے ہیں۔ جو کچھ خدا آپ کو سیکھانا چاہتا ہے اس کو درج کرنے کےلئے ایک رسالہ بنا لیں۔ لکھنا آپ کے خیالات کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو کچھ ایسا مہیا کرے گا جس کے پاس آپ کئی مہینوں بعد بھی واپس جا سکتے ہیں۔

جو وقت آپ خدا کے ساتھ گزارتے ہیں خدا اس کی قدر کرے گا، اور آپ خود کو ایمان میں بڑھتا ہوا دیکھیں گے۔ یہ بہتر استعمال کیا جانے والا وقت ہوگا۔

بائبل کے مطالعہ کی پیش کردہ ترتیب:

  • یوحنا
  • 1یوحنا
  • رومیوں
  • گلتیوں
  • افسیوں
  • فلپیوں
  • کلسیوں
  • لوقا
  • اعمال
  • 1تھسلینکیوں
  • 2تھسلینکیوں
  • 1تمیتھیس
  • 2تمیتھیس
  • یعقوب
  • مرقس
  • 1کرنتھیوں
  • 2کرنتھیوں
  • پیدائش
  • خروج
  • یوشع
  • امثال
  • 1سیموئیل
  • 2سیموئیل