کیا یہ ختم ہوگا؟

ہم کیسے جانیں کے خدا کے ساتھ ہمارا رشتہ محفوظ ہے۔

ہماری زندگی میں بہت سے رشتے ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتے۔ شاید ہم نے طلاق کا، ان دوستوں کا جو ہم سے بچھڑ گئے ہوں یا شاید ہمارے کسی پیارے کی موت کا سامنا کیا ہو۔ اسی طرح، آپ شاید خدا کے ساتھ اس نئے رشتے کے حوالے سے حیران ہوں۔۔۔ کیا یہ کبھی ختم ہوگا؟

خدا ہمیں بتاتا ہے، "میں تجھ سے ہر گز دست بردار نہ ہوں گا اور کبھی تجھے نہ چھوڑوںگا۔"(عبرانیوں 13باب5آیت)۔ جب ہم اپنا ایمان یسوع پر رکھتے ہیں، ہماری زندگیوں میں اس کی طلب کرتے ہوئے، ہم اس کے فرزند بن جاتے ہیں اور ہمیشہ کےلئے اس کی محبت میں محفوظ رہ سکتے ہیں۔درج ذیل حوالہ آپ کو یہ جاننے میں مدد دے گا کہ اس کے ساتھ آپ کے رشتے میں کیا حقیقت پائی جاتی ہے۔

ہم نے خدا کے ساتھ ہمارا رشتہ کمایا نہیں ہے، اور نہ ہی ہمیں اس کےلئے کوئی جدو جہد کرنی پڑی۔ بائبل اس بارے میں واضح ہے۔ ایک بار جب ہم نے یسوع مسیح پر اپنا ایمان رکھا تو ہم خدا کی نظر میں مقبول ہو گئے۔

"یعنی خدا کی وہ راستبا زی جو یسو ع مسیح پر ایمان لا نے سے سب ایمان لا نے وا لو ں کو حا صل ہو تی ہے کیو نکہ کچھ فرق نہیں پڑتا ۔اس لئے کہ سب نے گنا ہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں۔مگر اس کے فضل کے سبب سے اس مخلصی کے وسیلہ سے جو یسوع مسیح میں ہے مفت راستباز ٹھہرائے جا تے ہےہیں۔"(رومیوں 3باب22تا24آیت) ۔

درج ذیل حوالہ آپ کو یہ جاننے میں مدد دے گا کہ اس کے ساتھ آپ کے رشتے میں کیا حقیقت پائی جاتی ہے۔

ہمارے مسیحی بننے سے قبل

شاید آپ درج ذیل باتوں سے آگاہ نہیں ہیں۔ تاہم، ہمارے مسیحی بننے سے قبل بائبل ہمیں یوں بیان کرتی ہے:

  • خدا کے دشمن (رومیوں 5باب10آیت)
  • بے بس (رومیوں 5باب 6آیت)
  • غیر درمی (رومیوں 5باب 6آیت)
  • گناہگار (رومیوں 5باب 8آیت)
  • کھوئے ہوئے (متی 18باب11آیت)
  • غریب (مکاشفہ 3باب17آیت)
  • اندھے (2کرنتھیوں 4باب4آیت)
  • خدا کے غضب تلے(یوحنا 3باب36آیت)
  • ہمارے گناہوں کے باعث مردہ (افسیوں 2باب1آیت)
  • نادان، خواہشوں کے غلام (طیطس 3باب3آیت)
  • بدی کرنے والے (کلسیوں 1باب21آیت)
  • خدا سے دور (افسیوں 2باب13آیت)
  • مایوس (افسیوں 2باب12آیت)
  • تاریکی میں چلنے والے (یوحنا8باب12آیت)

اب جبکہ ہم مسیحی ہیں

جب ہم نے مسیح کو اپنی زندگیوں میں پایا اسی لمحے سے خدا کے ساتھ ہمارا نیا رشتہ بن گیا، اور ہمیں نئی زندگی مل گئی۔اب جبکہ ہم مسیحی ہیں تو بائبل ہمیں یوں بیان کرتی ہے۔ ہم:

کہ ہم خدا کے ساتھ صلح میں ہیں (رومیوں 5باب1آیت)

  • خدا کا فرزند (یوحنا 1باب12آیت)
  • مکمل طور پر معاف کئے گئے (کلسیوں 1باب14آیت)
  • خدا کے قریب لائے ہوئے (افسیوں 2باب13آیت)
  • روح القدس کے مہر کئے ہوئے (افسیوں 1باب13آیت)
  • تاریکی میں مزید نہ رہنے والے (افسیوں 5باب8آیت)
  • اس کی بادشاہی کے رکن (کلسیوں 1باب13اور14آیت)
  • خدا کے پیارے (1یوحنا 4باب9اور10آیت؛ یوحنا 15باب9آیت)
  • ابدی زندگی سے نوازے گئے (یوحنا 3باب16آیت)
  • خدا کی محبت میں محفوظ (رومیوں 8باب38تا 39آیت)
  • خدا کے فضل کے وسیلہ سے نجات یافتہ (افسیوں 2باب 8اور9آیت)
  • مسیح ہمارے دلوں میں سکونت کرتا ہے (افسیوں 3باب17آیت)
  • خدا کے برگزیدہ (افسیوں1باب4اور5آیت)
  • موت سے زندگی میں شامل (یوحنا 5باب24آیت)
  • مسیح میں زندہ (افسیوں 2باب15آیت)
  • خدا کی نظر میں راستباز (2کرنتھیوں 5باب21آیت)
  • اچھے چرواہے کی راہنمائی میں (یوحنا 10باب27آیت)

یسوع نے کہا، "۔۔۔جو کوئی میرے پاس آئے گا میں اسے ہر گز نکال نہ دوں گا" (یوحنا 6باب37آیت)۔ وہ آگے بھی یوں کہتے ہوئے بیان کرتا ہے، "اور میں انہیں ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہوں اور وہ ابد تک کبھی ہلاک نہ ہوں گی اور کوئی انہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا ۔ میرا باپ جس نے وہ مجھے دی ہیں سب سے بڑا ہے اور کوئی انہیں باپ کے ہاتھ سے نہیں چھین سکتا۔ میں اور باپ ایک ہیں۔"(یوحنا 10باب 28تا 30آیت)۔ وہ ہمیں مضبوطی سے تھام لیتا ہے۔

اس کے علاوہ ہم بھی "اور مجھے اس بات کا بھروسہ ہے کہ جس نے تم میں نیک کام شروع کیا ہے وہ اسے یسوع مسیح کے دن تک پورا کر دے گا۔" (فلپیوں 1باب6آیت)

یسوع نے مکمل طور پر ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کیا اور جب ہم اسکے لئے اسکا شکریہ ادا کرتے ہیں، اپنی زندگیوں میں اسے حاصل کرتے ہیں، اس بات کی خواہش رکھتے ہوئے کہ ہماری زندگیاں اسکی ہیں، وہ ہمیں معاف کرتے ہوئے اور اپنے ساتھ مقبول ٹھہراتے ہوئے اپنا فرزند بنا لیتا ہے۔

یہ رشتہ محفوظ ہے تو ہماری کوشش سے نہیں بلکہ خدا کے کردار اور ہماری طرف سے یسوع کی موت کے باعث۔ یسوع نے ہمارے گناہ کے کفارے کو جو ہمارے اور خدا کے درمیان تھا ختم کرتے ہوئے اس رشتہ کو خریدہ ہے۔ پس ہم اس کے فرزند، معاف کئے گئے ،اس کی سکونت میں، اسکی نظر میں راستباز ٹھہرائے گئے بنے ہیں کیونکہ یسوع ہمارے گناہوںکو ڈھانپتا ہے۔ بد قسمتی سے، ہم پھر گناہ کریں گے۔ پھر بھی ہم خود کو خدا کی مرضی کی بجائے اپنی مرضی سے زندگی گزارتے ہوئے پائیں گے۔ مگر اس سے خدا کے ساتھ ہمارے رشتے کی محافظت تبدیل نہیں ہوتی۔ ہم اسی بات کے باعث جو خدا اس رشتے کے بارے میں کہتا ہے اس میں قائم اور محفوظ رہتے ہیں۔"پس جب ہم ایمان سے راستباز ٹھہرے تو خدا کے ساتھ اپنے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے صلح رکھیں۔" (رومیوں 5باب1آیت)۔

یسوع کے وسیلہ سے نجات واضح طور پر خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے، جو ایک بار ایمان کے وسیلہ سے حاصل ہوا۔ اس لمحے ہمارا خدا کے ساتھ رشتے کا آغاز ہواجو ابدی ہے۔ مسیح کے ساتھ ہمارا رشتہ ذاتی پاکیزگی، یا ایمان کے معیاروں، یا قربانیوں یا نیک اعمال یا مذہبی کاموں پر انحصار نہیں کرتا۔ خدا یہ نہیں چاہتا کہ ہماری توجہ کا مرکز ہماری کاکردگی ہو۔ وہ چاہتا ہے کہ ہماری توجہ کا مرکز یسوع ہو۔

دیگر دنیاوی رشتوں کے برعکس۔ خدا کے ساتھ ہمارا رشتہ محفوظ ہے کیونکہ وہ اس رشتے میں ہمیں اولین مقام پر لایا ہے، اور وہ ہمیں تاحیات اپنے پاس رکھنے میں وفادار ہے۔ 1کرنتھیوں 1باب 9آیت کہتی ہے، "خدا سچا ہے جس نے تمہیں اپنے بیٹے ہمارے خداوند یسوع مسیح کی شراکت کےلئے بلایا ہے۔"